دنیا

جیل میں بند لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کیساتھ ملاقات کرنے پر پابندی عائد

قابض انتظامیہ نے حکمرانوں کی ایماء پر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک جو سرینگر سینٹرل جیل میں مقید ہیں پر ملاقات کی پابندی عائد کر دی ہے یاسین ملک کے چند رشتہ داران کے ساتھ ملاقات کی غرض سے سرینگر سینٹرل جیل گئے تھے جہاں جیل حکام نے انہیں بتایا کہ یاسین ملک کے ساتھ کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ان پر ملاقات بند ہے لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان نے اس ملاقات کی بندش کو حکمرانوں کی جمہوریت کشی اور حواس باختگی کا ایک اور ثبوت قرار دیا ایک نامور قائد جو علیل بھی ہیں کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنے انہیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات سے محروم رکھنے اور اب ان پر ملاقات تک کو بند کر دینے کی کارروائی کو پی ڈی پی / بی جے پی حکمرانوں کی صریحاً بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جیل ، انٹروگیشن سینٹر اور اذیتیں یاسین ملک کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اگر قائد محمد یاسین ملک کی صحت کو کسی بھی قسم کی گزند پہنچائی گئی اور انہیں کسی بھی تکلیف یا خطرے سے دوچار کیا تو حالات کی ساری ذمہ داری حکمرانوں جو مظالم ڈھا کر ناگپور اور دہلی میں براجمان اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک گزر سکتے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close