دنیا

معصوم بچے نے غلیل تان رکھی ہے جب کہ قابض بھارتی فوج اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں سے نفرت کا یہ عالم ہےکہ بڑوں کےساتھ ساتھ بچے بھی اب اس کا کھل کر اظہار کررہے ہیں، ایسے ہی ایک بچے کی چند تصاویرسوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں جس میں اس نے بھارتی فوجیوں کے سامنے غلیل تانی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادی کے متوالوں کی جانب سے قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، بوڑھے ، نوجوان ، خواتین یہاں تک کہ بچے بھی نہتے ہونے کے باوجود سڑکوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے۔ سری نگر میں ایسے ہی ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جس نے ہاتھوں میں غلیل تھام رکھی ہے اور فوجی اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رائی کو پہاڑ بنانے کے لیے مشہور بھارتی میڈیا اس بچے کی آںکھوں میں جلتی آزادی کی شمع کو عام بھارتیوں کو دکھانے کی جرات نہیں رکھتا لیکن بھارت میں بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ احساس جاگ رہا ہے کہ اب کشمیریوں کو مزید زیادہ عرصے تک ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

دوسری جانب برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 74 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے چھروں کی وجہ سے سیکڑوں کشمیری  بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close