ایران کو چار سو ملین ڈالر بھجوانے پر صدر اوباما پر شدید تنقید
ایران نے جس دن چار امریکی قیدیوں کو رہا کیا اسی دن امریکا کی جانب سے چار سو ملین ڈالرز کی تقدی سے بھرا کارگو جہاز ایران بھجوایا گیا تھا۔
امریکی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس نے ایک بیان میں صدر اوباما کے اس اقدام کو امریکی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کے بدلے تاوان کی ادائیگی سے امریکی شہریوں کی سیکورٹی کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔
ایران کو خوش کرنے کیلئے صدر اوباما نے کانگریس اور امریکی عوام سے حقائق چھپائے جبکہ ایران سے ڈیل بھی صدر اوباما کی ایک تاریخی غلطی ہے۔
دوسری جانب نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم ایران کو بھجوائی گئی تھی تاہم یہ امریکی قیدیوں کے بدلے تاوان نہیں بلکہ 1.7 ارب ڈالرز جو کہ امریکا نے ایران کو ادا کرنے ہیں اس کی پہلی قسط تھی۔
امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے سیکریٹری کیری کو ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران کو 1.7 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی تفصیلات سے امور خارجہ کی کمیٹی کو فوری طور ہر آگاہ کیا جائے۔