ٹرمپ ذہنی طور پر غیرمتوازن ہیں : ری پبلکن رہنماﺅں کا حمایت سے انکار
واشنگٹن : امریکی صدارت کے لیے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ری پبلیکن پارٹی میں نئے اختلافات منظرعام پر آئے ہیں اور کئی ری پبلیکن رہنماوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ری پبلکن جماعت کے ڈونر میگ وٹمین نے ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جذباتی انداز خطابت نے قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔
ری پبلکن جماعت کے سینئر رکن جان ہاپر ہیز نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ان کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر غیر متوازن ہیں۔ میگ وٹمین نے فیس بک پر لکھا کہ ری پبلکن جماعت کے ساتھ وفاداری پر ووٹ دینے کا مطلب ہو گا کہ اس امیدوار کو ووٹ دیا جائے جس نے غصہ، شکایات، اجنبیوں سے نفرت اور نسلی تقسیم کا فائدہ اٹھایا۔
وٹمین نے مزیدلکھا ٹرمپ ہماری خوشحالی اور نیشنل سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔ ری پبلکن جماعت کے درجنوں سینئر سیاست دان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے لیے ووٹ نہیں دیں گے جن میں پارٹی کی جانب سے 2012ءمیں نامزد ہونے والے صدارتی امیدوار مٹ رومنی اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی شامل ہیں۔
نیویارک کے ترجمان رچرڈ ہانا ری پبلکن جماعت سے کانگریس کے وہ پہلے رکن ہیں جنھوں نے سرعام کہا ہے کہ وہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔
پیر کو فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش کی اعلیٰ مشیر سیلی بریڈشا نے کہا تھا صدارتی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی نے انھیں ری پبلکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔