دنیا
ترک صدر نے قوم اور اللہ سے معافی مانگ لی
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ماضی میں فتح اللہ گولن کی تحریک کی مدد اور اس کا حقیقی چہرہ عوام کو نہ دکھانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس پر قوم اور اللہ سے معافی مانگ لی ہے۔ترک صدر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2010ءتک اس تنظیم کے حقیقی ارادوں اور طویل المعیاد مقاصد کو سمجھنے میں ناکام رہے تھے۔
اس کے بعد انھوں نے اس گروپ کی سرگرمیوں کا مختلف انداز میں جائزہ لینا شروع کردیا تھا اور 2012ءمیں اس گروپ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اپنی آواز بلند کی تھی۔