دنیا

باس سے تنخواہ میں اضافے کی درخواست کرنیوالی کا ایسا شرمناک انجام کہ ملازمت پیشہ خواتین کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوگئیں

واشنگٹن: امریکہ کی فیڈرل ہاﺅسنگ فنانس ایجنسی کے ڈائریکٹر پر اپنے ادارے کی ایک خاتون اہلکار کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں تفتیش کا سامنا ہے۔ ایک امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایف ایچ ایف اے کے ڈائریکٹر مل واٹ نے اس وقت اپنے ماتحت کام کرنیوالے ایک خاتو ن اہلکار کو جنسی طور پر حراساں کیا جب وہ اس کے ساتھ تنخواہ اور دیگر معاملات پر بات کر رہی تھی۔

خاتون کے مطابق مل واٹ نے اس کی طرف اس وقت غیر مناسب انداز میں جنسی پیش قدمی کی جب وہ اس کے ساتھ اپنے کیریئر اور تنخواہ کے حوالے سے گفتگو کررہی تھی۔

خاتون جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مل واٹ نے میرے سامنے ان جذبات کا اظہار کیا جو وہ خواتین سے متعلق رکھتا تھا۔علیحدگی میں ہونے والی اس ملاقات میں مل نے میرے ٹخنے پر بنے ہوئے ٹیٹو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس کو چوم لوں تو یہ کیسا رہے گا؟

خاتون اہلکار کے وکیل نے بتایا کہ مل واٹ کے خلاف جنسی حراساں کرنے کے حوالے سے بننے والے کیس پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں ۔خاتون اہلکار نے ڈائریکٹر مل واٹ کے خلاف ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر مل واٹ کا کہنا ہے کہ میں اس حوالے سے مکمل طور پر پر اعتماد ہوں، میرے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں جو ثابت کردیں گی کہ میں نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی میں کوئی مزید بیان جاری نہیں کروں گا۔

امریکہ کی فیڈرل ہاﺅسنگ فنانس ایجنسی کا ڈائریکٹر مل واٹ جسے خاتون کو جنسی حراساں کرنے پر مقدمے کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close