دنیا

’پاکستان کی نئی حکومت خطے کو ۔ ۔ ۔‘ بالآخر بھارتی حکومت نے بھی پیغام دیدیا، وہ اعلان کردیا جس کا سب کو انتظار تھا

نئی دہلی:بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔عمران خان کا انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کے دوران بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close