دنیا

گدھے کو ‘زیبرا’ بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش لیکن دراصل کیسے یہ ’دھاندلی‘ پکڑی گئی؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز فاش ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہوگئے۔

وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ چڑیا گھر میں موجود ‘زیبرا’ کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کی تھوتھنی (منہ) سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، جبکہ اس ‘زیبرا’ کا منہ سرمئی رنگ کا ہے۔بس پھر کیا تھا، انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد سلطان کا اس بات پر اصرار تھا، ‘یہ جانور بلاشبہ زیبرا ہی ہے’۔انہوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ انہوں نے گدھے پر کالے رنگ سے مصوری کرکے اسے زیبرا جیسی شکل دی۔

دوسری جانب سرحان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور زیبرے اور گدھے کی تصاویر بھی شیئر کرکے دونوں کے درمیان فرق واضح کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close