دنیا

افغانستان فضائی حملے میں داعش کاریڈیو اسٹیشن تباہ

امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو ‘خلافت کی آواز’ (Voice of the Caliphate) تباہ کردیا گیا.

دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں امریکی-نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائیک لوہورن کا کہنا تھا، ‘افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن میں انسداد دہشت گردی کے لیے 2 فضائی حملے کیے گئے’.

تاہم کرنل لوہورن نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں.

داعش، افغانستان میں گذشتہ برس منظر عام پر آئی، جبکہ تباہ کیے گئے ریڈیو اسٹیشن سے غیر قانونی نشریات کے ذریعے ننگرہار کے اطراف میں شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جاتی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close