Featuredدنیا

تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، مودی کا عمران خان کو فون

اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کردیا۔

تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، تاہم معاملات آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کے لیے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب بھارت کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نریندر مودی نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں امید کا اظہار کیا کہ حالیہ انتخابات سے پاکستان میں جمہوریت کی جڑی مضبوط ہوں گی۔

انہوں نے پورے خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close