دنیا

اسلام آباد سے امریکی شہری گرفتار

اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ایک امریکی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے،زیرِ حراست امریکی شہری کا نام میتھیو بیرک ہے جسے 2011 میں جاسوسی کے شک میں پاکستان سے نکال دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو بیرک کا نام بلیک لسٹ میں ہے اس کے باوجود وہ گزشتہ روز لینڈنگ کارڈ پر غلط اندراج کرکے پاکستان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

امریکی شہری کی غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کلیئرنس دینے والے 2 اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کلیئرنس دینے والے اسلام آباد ائیر پورٹ کے ملازم احتشام الحق کوگرفتارکرلیا ہے جب کہ دوسرے اہلکارسب انسپکٹرراجہ آصف کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میتھیو کو ویزہ جاری کرنےوالے پاکستانی سفارتی اہلکارکےخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close