دنیا

یہ آدمی کون ہے، اس نے کتنے کلو سونا پہن رکھا ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کہیں زیادہ

نئی دلی: بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جنہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں لیکن ستم ظریفی دیکھئے کہ انہی غریبوں سے نذرانے وصول کرنے والے نام نہاد ’بابے‘ اتنا مال جمع کر چکے ہیں کہ کوئی بادشاہ بھی انہیں دیکھے تو رشک کرنے لگے۔ دلی کے سالانہ ’کانوریاترا‘ میلے میں سونے کے ڈھیروں زیورات پہن کر آنے والا ’گولڈن بابا‘ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق ’گولڈن بابے‘ کا اصل نام سدھیر مکر ہے اور یہ اس سال 25ویں بار کانوریاترا کیلئے آیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس بار بابے نے 20کلوگرام سے زائد سونے کے زیورات پہن رکھے ہیں، جن کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔یہ بابا ہر سال پہلے سے زیادہ سونا پہن کر کانور یاترا کے لئے آتا ہے۔ سال 2016ءمیں یہ 12 کلوگرام سونا پہن کر آیا تھا جبکہ گزشتہ سال یعنی 2017 میں اس نے ساڑھے 14 کلوگرام سونا پہن رکھا تھا۔ اس بار یہ 20 کلوگرام سے زائد سونا پہن کر میلے میں آیا ہے، جس میں 21 ہار، دیوتاﺅں کی شبیہوں سے مزین 21 لاکٹ، متعدد کنگن اور سونے سے ہی بنی ایک جیکٹ بھی شامل ہے۔ بابے کا کہنا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ سونا پہن کر آنا چاہتا تھا لیکن ہر سال جسم پر اتنا زیادہ سونا لاد کر طویل سفر کرنے کی وجہ سے اس کی گردن میں درد رہنے لگا ہے جبکہ کمر کے مہرے بھی متاثر ہوئے ہیں۔گولڈن بابا ہر سال اپنے سفر کا آغاز ہندو مذہب کے مقدس شہر ہریدوار سے کرتا ہے اور گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے دلی تک پہنچتا ہے۔ بابے کی ذاتی گاڑیوں میں ایک بی ایم ڈبلیو، تین فورچیونر، دو آﺅڈی اور تین اینووا گاڑیاں شامل ہیں۔ اپنی ذاتی گاڑیوں کے علاوہ وہ درجنوں ہمر، جیگوار اور لینڈ روور گاڑیاں کرائے پر بھی لیتا ہے اور پھر بہت بڑے قافلے کی صورت میں میلے میں پہنچتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close