دنیا

شوہر کوگاڑی میں یرغمال بنا کر 8افراد کی20سالہ حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

نئی دہلی: انڈیا کے علاقہ تاس میں8ملزمان نے شوہر کو گاڑی میں یرغمال بنا کر اس کی 20سالہ حاملہ بیوی سے اجتمائی زیادتی کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون اور اس کا شوہر اپنے ہوٹل میں کام کیلئے ملازمین کی تلاش کررہے تھے۔ ملزم مکند مانے نے خاتون کے شوہر کو فون کرکے کہا کہ وہ ایک ایسے جوڑے کو جانتا ہے جو ان کیلئے کام کرنے کیلئے راضی ہے اور اس نے ان دونوں کو ترچی پھاٹا بلایا۔ مانے نے انہیں 20 ہزار روپے پیشگی لانے کیلئے بھی کہا۔جب ہوٹل کامالک اور اس کی اہلیہ بتائے ہوئے مقام پر پہنچے تو مانے اور اس کے ساتھیوں نے ان کی بے رحمی سے پٹائی کی اور خاتون کے سونے کے زیورات کے علاوہ ان کے پاس موجود نقدی کو بھی لوٹ لیا۔ ملزمان نے شوہر کو یرغمال بناکر گاڑی میں بند کردیا اور پھر خاتون کی آبروریزی کی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد سب فرار ہوگئے۔ساتھ ہی ساتھ ملزمان نے انہیں دھمکی بھی دی کہ پولیس کے پاس نہ جائیں کیونکہ ہم بااثر ہیں اور کوئی بھی تمہاری بات نہیں سنے گا۔ متاثرہ میاں بیو ی نے تاس گاوں پولیس اسٹیشن پہنچ کرمقدمہ درج کر وایا ہے۔ خاتون نے اپنی ایف آئی آر میں 8 میں سے چار ملزمین مکند مانے ، ساگر ، جاوید خان اور ونود کو نامزد کیا ہے۔ تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close