دنیا
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ
تہران:ایران میں مہنگائی اور معاشی ابتری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں مشتعل مظاہرین نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق البورز گورنری کے کرج شہر میں رات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ خامنہ ایرانی قوم پر خدا بن کر مسلط ہیں اور رعیت کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرون ملک فوجی مداخلت کرکے قوم کے وسائل کو برباد کرنے کے بجائے قوم کی فکر کرے۔