رکشہ ڈرائیور نے نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نئی دہلی :رکشہ ڈرائیور نے 14سالہ لڑکی کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو معاونت کر نے والے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تال ناکے علاقے میں ملزم شاہ رخ نے دو بہنوں کو مذہبی مقام پر چھوڑنے کے لیے رکشہ میں بٹھایا تھا لیکن ایک بہن کو زبردستی راستے میں اتار دیا جبکہ 14 سالہ دوسری بہن کو رکشہ میں بٹھا کر زبردستی ویرانے میں لے گیا جہاں اس کواپنے ساتھی کی مدد سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ملزم کے چنگل سے چھوٹ کر متاثرہ لڑکی کسی طرح اپنے گھر پہنچی گئی۔ وہاں اس نے واقعے کے متعلق اپنے گھر والوں کو بتایا جس کے بعد متاثرہ کے گھر والوں نے جاورا تھانہ پہنچ کرمقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے ملزم شاہ رخ اور اس کے دوست آشو کو گرفتار کر لیا ہے۔جاورا شہر تھانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف ریپ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔