سوڈان کافتح اللہ گولن کے اسکول بند کرنے کا اعلان
سوڈان کی حکومت نے فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سوڈان کی طرف سے یہ اعلان ترک حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا ہے جس کے بعد یہ سکول ایک سوڈانی کمپنی کے حوالے کردیے جائیں گے۔
عرب اخبار البوابہ کے مطابق سوڈان نے اس حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا کیونکہ خرطوم میں موجود ترک سفیر جمال الدین پہلے ہی ترک خبر رساں ایجنسی کو اپنے انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ سوڈان نے فتح اللہ گولن کے سکولوں کونیشنلائز کرلیا ہے۔
سوڈانی وزارت خارجہ کے ترجمان غریب اللہ خضر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی حکومت نے خرطوم سے فتح اللہ گولن کے سکول بند کرنے کا کہا تھا جس کے بعد وزارت خارجہ نے وزارت تعلیم کو اطلاع کردی تھی ۔ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے 2 سکول بند کیے گئے ہیں جن میں مختلف ملکوں کے 800 طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اب ان سکولوں کا انتظام ایک پرائیویٹ سوڈانی کمپنی چلائے گی۔