دنیا
سعودی شہزادی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
دو نامعلوم افراد نے پیرس کے لوو میوزیم کے قریب سعودی شہزادی پر حملہ کیا اور رچرڈ مل کی انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی شہزاد ی بالکل ٹھیک اور اس حملے کے دوران انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے
وچوروں سے نمٹنے والی پیرس کی خصوصی فورس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے جبکہ ملزمان تاحال چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی قونصل خانے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس میں سعودی شہزادی واحد شاہی شخصیت نہیں ہیں جنہیں لوٹا کیا گیا ہے، اس سے قبل 2014 میں بھی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ چکے ہیں، ملزمان نے سعودی شہزادے سے دو لاکھ یورو چھین لیے تھے