نوکر ی دلانے کے بہانے نوجوان کی یتیم نابالغ بچی سے جنسی زیادتی،ملزم گرفتار
نئی دہلی: جھارکھنڈ کے گملا گاوں کی ایک نابالغ بچی روزگار کے لیے دلال کے چکر میں آکر گئی،ملزم نے دہلی لا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور طویل عرصہ تک کام کرنے کے باوجود اسےپیسے نہیں دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے گملا گاوں کی ایک معصوم نابالغ بچی کو رنجیت اپنے ساتھ کام دلانے کے بہانے دہلی لے گیا۔ وہاں پہلے تو اس نے اسے ایک کمرے میں قید کر لیا۔ علاوہ ازیں اس کی عصمت دری کی اور اسے کام پر لگا دیا۔ لیکن اسے کافی دن کام کرنے کے سبب ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ بچی نے موقعہ پاکر چائلڈ ویلفیئرآفس رابطہ کیا جس پرچائلڈ ویلفیئر افسر کے ذریعہ بچی کوواپس گملا لایا گیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ رنجیت اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا تھا۔ اس کے والدین کی موت بہت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ مجبوری کے تحت اپنے ماما کے ساتھ رہتی تھی۔ اسی درمیان رنجیت نے اس کے ماما کو ورغلا لیا اور اس کو روزگار دلانے کے نام پر دہلی لے گیا۔