دنیا
امریکی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں جواد ظریف کا کہناتھا کہ ستمبر میں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں ہو گی، اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں رکھنے والے ممالک کو خبردار کیا تھا جبکہ ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے معاملے پر کہا تھا کہ اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، ایران کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔