’یہ آدمی لڑکی بن کر فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کرتا ہے اور پھر۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے انتہائی خطرناک وارننگ دے دی، وہ بات جو ہر لڑکی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
گلاسگو: سوشل میڈیا بظاہر تو بڑے کام کی چیز ہے لیکن درحقیقت یہ ایک ایسا گورکھ دھندہ بن چکا ہے جس کی آڑ میں نجانے کیسے کیسے گندے کام کئے جا رہے ہیں۔ اس سہولت کا غلط استعمال کرنے والے کے بارے میں جاننا بھی اہم ہے اور ان شیطان صفت لوگوں سے خبردار رہنا بھی ضروری ہے۔ خصوصاً خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو تو بہت ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے بھی ایک ایسے ہی غلیظ شخص کے بارے میں خواتین اور لڑکیوں کو خبردار کیا ہے جس نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے اکاﺅنٹ بنا کر انتہائی شرمناک کام شروع کر رکھا ہے۔ اس بدبخت کی عمر 40 سال سے زائد ہے لیکن وہ خود کو کم عمر لڑکی ظاہر کر کے خواتین اور لڑکیوں سے فرینڈشپ کرتا ہے اور پھر انہیں برہنہ تصاویر اور فحش ویڈیوز بھیجنا شروع کر دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ لائیو ویڈیو کالز کر کے بھی بے حیائی کا مظاہرہ کرتا ہے۔دی مرر کے مطابق کیرن بیری نامی خاتون صارف کا کہنا ہے کہ جعلی فیس بک اکاو¿نٹ ”ٹفنی مارگن“ کے نام سے بنایا گیا ہے اور اس اکاؤنٹ سے اب تک سینکڑوں خواتین اور لڑکیوں کو گندے میسجز اور شرمناک ویڈیوز بھیجی جا چکی ہیں۔ اخبار ”ڈیلی ریکارڈ“ سے بات کرتے ہوئے کیرن نے بتایا کہ اسے بھی اس شخص نے دو ہفتے قبل ایڈ کیا اور پھر میسجز اور ویڈیوز بھیجنا شروع کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ کے مختلف شہروں میں بہت سی خواتین اور لڑکیاں ہیں جو اس اکاو¿نٹ سے واقف ہوں گی کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر خواتین سوشل میڈیا صارفین کو قابل اعتراض میسجز اور ویڈیوز بھیج رہا ہے۔ کیرن نے بتایا کہ یہ بڑی عمر کا مرد ہے جو ایک نو عمر لڑکی بن کر خواتین سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس کی جانب سے فیس بک فرینڈ رکویسٹ آئے تو اسے ہر گز قبول نہ کیا جائے۔کیرن نے مزید بتایا کہ یہ شخص لائیو ویڈیو کالز بھی کرتا ہے اور اس دوران اپنے بیڈ روم میں فحش حرکات کرتا نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس بے حیاءشخص سے پوچھا کہ وہ اس دھوکہ بازی کیلئے کسی نو عمر لڑکی کی تصویر کیوں استعمال کر رہا ہے تو اس نے جواب دیا ” یہ میری چھوٹی بہن کی تصویر ہے!“کیرن نے اسے وارننگ دی کہ وہ پولیس کو اطلاع کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آرہا اور اس کے پروفائل پر وہی تصویر بھی موجود ہے اور اس کی شیطانی حرکات بھی جاری ہیں۔ اس کے فیس بک فرینڈز میں سینکڑوں خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں جن میں سے اکثر کی عمر 13سے 14سال ہے۔ اگرچہ ان میں سے زیادہ تر گلاسکواور آس پاس کے علاقوں کی لڑکیاں ہیں، لیکن ان میں ایسی بھی ہیں جن کا تعلق دیگر علاقوں اور حتٰی کہ دیگر ممالک سے بھی ہے۔