دنیا

حجاب پہننے کی سزا

واشنگٹن:  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملازمت سے برطرف کی گئی یہ خاتون امریکی ریاست ورجینیا میں ڈینٹل اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ نجف خان نامی اس خاتون نے اپنی ملازمت شروع کی تو باس کی جانب سے اسے حجاب اتار دینے کو کہا گیا۔ نجف نے بتایا کہ ابتدائی چند دنوں میں اس نے حجاب نہیں پہنا تھا۔ البتہ تیسرے دن انہوں نے حجاب پہننے کے بارے میں سوچا کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کی نوکری برقرار رہے گی لیکن اس دن دفتر میں ڈینٹل کئیر سینٹر کے ڈاکٹر نے ان سے حجاب اتار دینے کو کہا۔ نجف نے کہا کہ تین روز تک ان کا باس حجاب اتارنے کی دھمکی انہیں دیتا رہا تاہم نجف ان دھمکیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے حجاب برابر پہنتی رہیں، بالآخر انھیں ای میل کے ذریعہ انہیں ملازمت سے برطرفی کا پروانہ مل گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close