دنیا
پاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب ،ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان تقریرکے آخرمیں آبدیدہ ہوگئے
لندن :71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پرپاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی جس میں ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نے قومی پرچم لہرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور تقریب میں صدراوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے ۔اس موقع پر ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی جماعت کانہیں بلکہ پاکستان کانمائندہ ہوں ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے ،پاکستان کے عوام قائداعظم کاپاکستان چاہتے ہیں۔ ہائی کمشنرصاحبزادہ احمد خان تقریرکے آخرمیں شعرپڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔