دنیا

بھارتی شہری بیوی کے بغیر ہنی مون منانے اٹلی پہنچ گیا

بیوی کا پاسپورٹ گم ہونے پر بھارتی شہری بیوی کی تصویر کے ساتھ ہنی مون منانے اٹلی پہنچ گیا۔
سی این این ویب سائٹ پر ایک ایسی تصویر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں بھارتی شہری فیضان پٹیل اپنی بیوی ثنا ءکی تصویر ساتھ والی سیٹ پر لگائے ہوائی جہاز میں سفر کررہا ہے،اس نوجوان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مخاطب کرتے  ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ آپ کی وجہ سے میری بیوی بھارت رہ گئی،جس پر جواباً بھارتی وزیر خارجہ نے جلد ڈپلیکیٹ پاسپورٹ کی نوید سنائی ہے،اور ساتھ کہا ہے کہ جلد آپ کی بیوی آپ کے ساتھ ہوگی۔
ثناءاور فیضان پٹیل کی دسمبر2015ءمیں شادی ہوئی تھی اور دونوں نے انڈین نیشنل پارک میں” منی ہنی مون“بھی منایا اور اسی وقت دونوں نے اٹلی جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close