ایران اور ترکی کی سلامتی لازم وملزم ہے،
ترکی کی کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود وہ شام کے تنازع پر ایران کے ساتھ تہران حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔یہ بات ترک وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جوادظریف کے دورہ انقرہ کے موقع پر کہی۔ ترک وزیرخارجہ نے کہا انقرہ اور تہران گزشتہ دو سال سے شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے شام کے تنازع کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
العربیہ کے مطابق ترک وزیرخارجہ جاویش اوگلو اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران کی طرح ترکی بھی شام کی وحدت کا پرزور حامی ہے۔اس کے علاوہ دونوں ملک شام کے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کے خواہاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور ترکی کی سلامتی لازم و ملزوم ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران ترکی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔جواد ظریف نے ترکی اور روس کے درمیان قربت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شام کے تنازع کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔