دنیا

بھارت میں مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی

نئی دہلی:  بھارت میں وزیراعظم نریندرا مودی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی طرز پر قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے، پولیس نے دو افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت نے وزیراعظم نریندرا مودی کو راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی پولیس کی جانب سے بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں مختلف گھروں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملنے والی دستاویز سے ہوا۔

دلتوں کی مقامی تقریب تلگا پریشد میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھارتی پولیس نے ماؤزے تنگ کے فلسفے کے پرچاریوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جن میں نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی صاحبزادی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نامور بزنس اخبار، تیلگو زبان کے صحافی اور ایک غیر ملکی پروفیسر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران ایسے شواہد، ای میلز، دستاویز اور لٹریچر ملا ہے جن سے بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی جانب سے راجیو گاندھی کی طرح وزیراعظم نریندرا مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ پولیس نے ادیب و کمیونسٹ رہنما وراور راؤ اور سماجی کارکن گوتم نویلکھا کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ 1818 میں بھیم کوریگاؤں کے دلتوں کی پیشوا فوج سے جنگ میں جیت کے 2 سو سال پورے ہونے پر منقعدہ تقریب ’ایلگا پریشد‘ میں دلت رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور کمیونسٹ رہنماؤں نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close