دنیا

اسپین کا سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بم دینے سے انکار

اسپین نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے لیزر گائیڈڈ بم دینے سے صاف انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں اسپین کی قدامت پسند جماعت کے دور حکومت میں سعودی عرب نے لیزر گائیڈڈ بم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب مرکز میں بننے والی میڈرڈ حکومت نے ریاض سے معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ہسپانوی حکومت سے ہونے والے معاہدے کی رو سے 400 لیزر گائیڈڈ بم سعودی عرب کو فراہم کیے جانے تھے اور اس سودے کے لیے ریاض حکومت 10 ملین ڈالر سے زائد کی رقم پیشگی ادا کر چکی تھی۔

نئی سوشلسٹ ہسپانوی حکومت نے دوسرے ممالک کو جنگی ساز و سامان اور جدید ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ترجمان وزارت دفاع نے معاہدہ منسوخی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور زیادہ وضاحت دینے سے انکار کیا جب کہ میڈرڈ میں سعودی سفارت خانہ بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close