دنیا

گولڈ میڈل جیتنے والے امریکی تیراک رائن لوکٹی سمیت تین کھلاڑی لٹ گئے

امریکی تیراک رائن لوکٹی، جیمی فیجن، جیک کونگر، گونر بنٹز کو مسلح افراد نے ریو میں لوٹ لیا،چاروں کھلاڑی فرانسیسی ٹیم کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ٹیکسی میں واپس جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ لیا۔

ڈاکوؤں نے مسلح پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور کھلاڑیوں سے رقم اور دیگر استعمال کی اشیا کا مطالبہ کیا۔

امریکی اولمپک کمیٹی نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

ریو میں اس سے قبل اسپین کی کشی رانی کی ٹیم کے تین ارکان اور آسٹریلیا کے معذور کھلاڑی کو بندوق کی نوک پر لوٹا جا چکا ہے۔

ریو میں اولمپکس کے دوران حکام نے فوج اور پولیس کے 80 ہزار اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close