دنیا
افغانستان میں دو خود کش دھماکے، 20 افراد ہلاک
کابل: افغان دارالحکومت میں دو دھماکوں میں کم از اکم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا خود کش حملہ دشت برچی کے علاقے میں اسپورٹس کلب میں ہوا۔
دھماکے کی جگہ پر امدادی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑا لیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔