دنیا

سعودی عرب ، مسجد علی رضاکے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

الریاض۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی شہر الاحساءمیں جمعہ کے روز مسجد الرضا پر حملہ کرنے والے دوسرے ممکنہ خودکش بمبار کو بھی شناخت کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الاحساء میں نماز جمعہ کے وقت دو میں سے ایک حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔خود کو دھماکے سے اڑانے والا بمبار سعودی شہری تھا اور اس کا نام عبدالرحمن عبداللہ سلہ مان التویجری تھا۔اس کا ساتھی دوسرا بمبار خود کو مسجد میں اڑانے میں ناکام رہا تھا جس سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ بمبار مصری شہری تھا اور اس کا نام طلحہ ہشام محمد عبدہ ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز دہشت گردی کے حملوں کی روک تھام میں معاونت کرنے والے شہریوں کو ستر لاکھ ریال (18 لاکھ ڈالرز) انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اتاپتا یا کمین گاہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو دس لاکھ ریال دیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close