دنیا
سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکی شہر ملواکی میں کشیدگی
امریکی شہر ملواکی میں پولیس کے خلاف احتجاج میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز سلول سمتھ نامی ایک 23 سالہ سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا رد عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملواکی میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے،احتجاج کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ملواکی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب انھوں نے جلوس کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ان پر پتھر بھی پھینکے گئے۔پچھلے دو برس میں سیاہ فام برادری کے خلاف پولیس کے تشدد کے خلاف مختلف امریکی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پر کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ہفتے کی رات بھی مظاہرین نے کاروں، عمارتوں اور ایک پیٹرول پمپ کو نذرِ آتش کر دیاتھا۔