دنیا
یوٹرن کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن
امریکہ: یوٹرن کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، اپنے ایک اور بیان سے پیچھے ہٹ گئے،اوباما کو داعش کا بانی کہنے کے بیان سے ہی مکر گئے۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست متضاد بیانات کے گرد ہی گھومتی ہے۔ جب کبھی انہیں اپنے بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو موصوف اپنی بات سے ہی مکر جاتے ہیں۔
ٹرمپ نے تازہ ترین یوٹرن یہ لیا کہ اوباما کو داعش کا بانی کہنے کے بیان سے مکر گئے اورکہا کہ میڈیا نے ان کے بیان کی غلط تشریح کی۔
ٹرمپ نے نے کہا کہ انہوں نے تو اوباما کو داعش کا بانی طنزیہ طور پر کہا تھا۔ دوسری جانب ٹرمپ نے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا۔