دنیا
فلپائن : طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی‘ 9 افراد ہلاک‘ 70ہزار بے گھر
منیلا : فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں طوفانی بگولے اور بارشوں نے لوگوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اب تک نو افراد ہلاک جبکہ ستر ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منیلا میں ایک بڑے طوفانی بگولے نے تباہی مچائی اور پورے شہر پر منڈلا تا رہا جس کے باعث لوگ خوف و ہراس میں مبتلا رہے۔
فلپائن میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے اور اب تک نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ستر ہزار شہری بے گھر ہوئے ہیں۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور بڑے سیلاب کے خطرے کا بھی امکان ہے۔ منیلا میں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔