Featuredدنیا

ترکی میں 60 معذور خواتین صحافی بن گئیں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں جسمانی معذوری کی شکار 60 خواتین نے صحافت کو بطور کیریئر اختیار کرتے ہوئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق 60 معذور خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے نئے مواصلاتی نیٹ ورک سے وابستہ ہوکر بطور رپورٹر مختلف شعبہ جات کی رپورٹنگ کررہی ہیں۔

یہ پلیٹ فارم رواں سال کے وسط میں بنایا گیا تھا اور اب تک مذکورہ صحافیوں کی 80سے زائد خبریں اور آرٹیکلز شائع ہوچکے ہیں۔منصوبے کی تعلیمی کنسلٹنٹ سیلن ڈوگن نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے جس کا مقصد معذوروں کے لیے میڈیا کی طاقت کو بڑھانا ہے۔

کے مطابق ان معذور خواتین کا میڈیا میں آنے سے قبل کوئی صحافتی تجربہ نہیں تھا تاہم انہیں تربیت دے کر اس شعبے میں اپنے لوہا منوانے کا ایک موقع دیا گیا ہے اور ان کی شائع شدہ خبریں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

سیلن ڈوگن کہتی ہیں کہ ان کےنیٹ ورک سے وابستہ خواتین انقرہ، استنبول، غازی انتب سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ مختلف اقسام کی معذوری کا شکار ہیں، یہ خواتین نہ صرف خبروں کی کھوج میں لگی رہتی ہیں بلکہ انٹرویز کے ساتھ ساتھ خبریں بنانے اورآرٹیکلز لکھنے کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close