دنیا

شام میں جنگجو گروپوں کے خلاف فضائی حملے

روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ  لڑاکا طیاروں نے ہمدان کے فوجی ایئر بیس سے اڑان بھرتے ہوئے شام کے تین مختلف صوبوں  میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے جنگجوئوں کے خلاف  فضائی حملے کئے۔حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ان حملوں میں دہشتگردوںکے پانچ اہم ترین اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جبکہ ان کے تربیتی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں متعدد جنجگوؤں کے مارے جانے کا بھی امکان ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے ایران سے اڑان بھرنے والے طیارے TU22Sکی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ روس اور ایران کی قربتوں پر ابتدائی طورپر امریکہ سمیت مغربی ممالک کا موقف سامنے نہیں آسکا تاہم امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ روس اور ایران کی قربت اور شام میں لڑائی ذرا بھی نہیں بھائے گی ۔ 

یادرہے کہ روس کی جانب سے شامی باغیوں کے خلاف ایران سے  کارروائیوں کے اعلان کے بعد یہ پہلا  فضائی حملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close