دنیا

امام کے مبینہ قاتل پر فردِ جرم عائد

امریکی میڈیا کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار پینتیس سالہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم پر قتل اور جرم کی نیت سے اسلحہ رکھنے کی فردِ جرم عائد کی گئی۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو ناقابل ضمانت عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز نیویارک پولیس نے امام مسجد اور ان کے نائب کو قتل کرنے والے ہسپانوی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارشخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کاکہناہےکہ چند روز سے مسلم اورہسپانوی کمیونٹی میں جھگڑاچلا آرہا تھا۔

دوسری جانب نیویارک میں امام مسجد اور ان کے نائب کے کی تدفین کے موقع پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا، تدفین سے قبل مسلم رہنماؤں نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ امام صاحب اور ان کے نائب کو ان کے مذہب کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ تیرہ اگست کو کوئنز کے علاقے میں مسجد کے امام مولانا اخون اوران کے ساتھی طاہرالدین کودن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close