دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر انتخابی اسٹاف بدل دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی اسٹیفن بینن کی سونپ دی. بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں.

ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے،اسی طرح ریپبلکن امیدوار کی سینیئر مشیر کیلیئین کانوے کو انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا ہے.

ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی مہم کو تقویت دینے کے لیے مختلف ٹیلی وڑن چینلز پر اشتہاری مہم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

یاد رہےاس سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جدید انداز کی الیکشن کمپین کی جگہ روایتی انتخابی مہم کو آگے بڑھائیں گے.تجزیہ کاروں کے خیال میں ان کا اشارہ الیکٹرانک میڈیا کے جدید طریقوں سے پیدا کی جانے والی شعبدہ بازی کی جانب تھا.

واضح رہے کہ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم ابھی تک مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں ہو سکی ہے.سیاسی حریفوں کے خلاف متنازعہ بیان بازی سے مفت میں ہی میڈیا میں مقبولیت حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اشتہار دیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close