دنیا

نوجوان سعودی حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں

القاعدہ کے مقتول رہنما کے بیٹے حمزہ بن لادن کا ایک آڈیوپیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سعودی حکمرانوں کا تختہ الٹ دینے کیلئے کہا ہے۔نامعلوم تاریخ کو ریکارڈ کئے گئے اس پیغام کوجہادی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے جاری کیا ہے۔

حمزہ بن لادن نے سعودی نوجوانوں کو اس بات پر بھی اکسایا ہے کہ وہ یمن میں موجود القاعدہ کے گروپ میں شمولیت اختیار کریں اورعسکری تربیت حاصل کریں۔خیال رہے کہ یمن سعودی عرب میں پیدا ہونے اور پاکستان میں مارے جانے والے اسامہ بن لادن کا آبائی ملک ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی حکام نے اسامہ بن لادن کی شہریت اس وقت منسوخ کر دی تھی، جب القاعدہ کے رہنما نے سعودی شاہی خاندان اور امریکا کی مخالفت میں بیانات جاری کئے تھے۔

گزشتہ ماہ بھی بن لادن کے بیٹے کا بیان سامنے آیا تھا جس میں حمزہ نے امریکہ سے اپنے باپ کی ہلاکت کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔القاعدہ کی جانب سے جاری کی گئی آڈیو تقریر کا عنوان ” ہم سب اسامہ ہیں” ہے۔اس میں انھوں نے امریکہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close