دنیا

نیاگرا آبشار پر ایک نئی زِپ لائن ،سیاح خوش

زمین پر عجوبے کی حیثیت رکھنے والی نیاگرا آبشار کے کینیڈین حصے میں زپ لائن کا کام مکمل ہو گیا ہے

سیاحوں کو قریبی جنگلات کے بیچ سے گزرتے ہوئے نیاگرا آبشار کی پھوار سے گزرتے ہوئے آخری مقام تک پہنچایا جائے گا۔کینیڈا میں مکمل ہونے والی زپ لائن یقینی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں اور فطرت پسندوں کے لیے خاص دلچسپی کی حامل قرار دی گئی ہے۔ اِس کی پلی یا چرخی سے اترائی کا سفر خاصا تیز بھی ہو سکتا ہے اور اِس کی چرخی چونسٹھ کلومیٹر تک کی رفتار حاصل کر سکے گی۔ اس سفر میں سیاحوں کے لیے خاص نظاروں والے مقامات کو بھی سامنے رکھا ہے۔ نیاگرا فال کی زپ لائن کو وائلڈ پلے ایلیمنٹ پارک نے تعمیر کیا ہے۔یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے درمیان زپ لائنز عام کیبل کاروں یا دوسری تیز رفتار رولر کوسٹرز کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔ اسی مقبولیت کے تناظر میں اِس وقت امریکا کے تقریباً دو سو مقامات پر سیاحوں کے لیے متعدد زپ لائنز کھولی جا چکی ہیں۔ ان میں ویسٹ ورجینیا میں نیو ریور گورج، کیلیفورنیا کے کاٹالینا جزیرے، ہوائی کے سبز میدان اور الاسکا کا ڈینالی مقام بھی شامل ہے۔ ان امریکی زپ لائنز نے شوقین حضرات کی بھاری توجہ حاصل کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close