دنیا

ایران کی سعودی عرب کو امریکا کے خلاف اتحاد کی پیش کش

تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودیہ کی تضحیک پر مبنی بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض حکومت ایران کے ساتھ اتحاد کرکے خطے کو مضبوط بنائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں مضبوط اتحادی سعودی عرب سے متعلق مضحکہ خیز بیان دینے پر ایران ٹرمپ کے بیان محض دعوے قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع میں میدان میں آگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو ایران کے ساتھ مل کر امریکا کے خلاف مضبوط اتحاد بنانا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ کو مضبوط کیا جاسکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ کر کہ ’سعودی عرب ہماری حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتا‘ توہین کی ہے۔

 

جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنے پڑوسیوں کی طرف ایک مرتبہ پھر ہاتھ بڑھاتے ہیں، چلو خطے کو طاقتور بناتے ہیں اور خود پرستی کو روکتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میسی سپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز امریکی فوج کی حمایت کے بغیر وہ 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کو اپنی فوج کے لیے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کب کہی اور سعودی عرب نے فوری طور پر کیا رد عمل دیا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی ہے دونلڈ ٹرمپ نے اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز بھی سعودی عرب سے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close