دنیا

پاکستان کا بنگلادیشی قونصلر کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان نے بنگلادیشی خاتون قونصلر کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بنگلا دیشی خاتون قونصلر موسومی رحمان سفارتی آداب کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں اس لئے انھیں نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلا دیش نے ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات خاتون سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد پر شدت پسندوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارینہ ارشد پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close