دنیا
کرپشن بے نقاب کرنیکی پاداش میں بلغاریہ کی خاتون صحافی بے دردی سے قتل
صوفیہ: بلغاریہ میں ایک نوجوان خاتون صحافیہ کی جانب سے بدعنوانی بے نقاب کرنے کی کوشش اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق ویکٹوریا میرین نوا کوز دیائے دینوب کے کنارے پر واقعے روسی نامی شہر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ویکٹوریا میری نوا کے قتل کی اصل سبب ایک مالی بدعنوانی کے اسکینڈل کی ویڈیو بنانا بنا ہے۔
اس نے بلغاریا میں یورپی یونین کے فنڈز سے جاری ایک ترقیاتی منصوبے میں ہونے والی کرپشن کاپتا چلانے کے بعد اس کے ثبوت کے لیے ایک ویڈیو تیار کی تھی،تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ صحافیہ کو اغواء کرنے کے بعد اسے جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اس کے سرمیں بھاری چیز مار کر کچل دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا گلا بھی گھونٹا گیا ہے۔