دنیا
داعش کے خلیفہ نے اپنے ہی 320 ساتھیوں کے سر قلم کرنے کا فتویٰ جاری کردیا
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں شدت پسند تنظیم داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے اپنے ہی 320 ساتھیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق البغدادی نے قتل کے ان احکامات کو اپنے 320 ساتھیوں پر مبینہ طور پر جماعت سے غداری اور دھوکے بازی کے الزامات پر جاری کیے ہیں اور ان احکامت پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ 320 افراد میں عراق اور شام میں سرگرم داعش کے مشہور کمانڈرز بھی شامل ہیں جن میں ابوالبراء الانصاری، سیف الدین العراقی، ابو عثمان التلعفری، ابو ایمان الموحد، ابو قثم الحلبی اور مروان حدیدالسوری جیسے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں البغدادی نے مزید داعشیوں کو بھی غداری کے الزامات پر سزائے موت سنائی ہے۔