دنیا

جو ملک ایران سے تیل خریدے گا وہ مشکل میں پڑجائے گا، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں اگر ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد ہونے کے بعد بھی انہوں نے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تو انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 4 نومبر کے بعد جب ایران پر پابندیوں پر عمل درآمد شروع ہو گا چین اور ہندوستان سمیت دیگر ممالک پر نظر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پرعلیحدہ ہوا اور یہ دعوی کیا کہ ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو تک پہنچائے گا۔ ٹرمپ کی دھمکیوں اور امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس، چین، ترکی اور ہندوستان نے واضح طور پر کہا کہ وہ امریکی مطالبے پر عمل نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close