دنیا

سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع

جدہ: سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر محنت کا کہنا ہے کہ بن لادن گروپ اور دیگر مقامی کمپنیوں نے پاکستانی ملازمین سمیت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اور بن لادن گروپ نے ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اوجر کمپنی نے بڑے پیمانے پر محنت کشوں کی ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں لہذا اوجرکمپنی کےخلاف کیس کے لیے وکیل بھی مقررکر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکی محنت کشوں کی شکایت پر لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں روکنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close