Featuredدنیا

امریکی پابندیوں کی صورت میں ایران سے دوستی کرلیں گے، سعودی عرب

ریاض: سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ترکی میں صحافی کے قتل کے معاملے پر امریکا نے سعودی عرب پر پابندیاں عائد کیں تو یہ امریکا کیلئے اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا، جوابی اقدامات کے طور پر سعودی عرب ایران سے دوستی، چینی کرنسی میں تیل فروخت کرنے اور روسی فوج کو ملک میں دعوت دینے کے جیسے اقدام کر سکتا ہے۔ العربیہ چینل کے شعبہ بین الاقوامی نیوز کے سربراہ ترکی الداخیل کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے فوری جوابی اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے اور مجموعی طور پر 30؍ اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے جو امریکی پابندیوں کے جواب میں کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب کی جانب سے آئل مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے نتیجے میں امریکی مفادات کو شدید نقصان ہوگا، صرف 80؍ ڈالر فی بیرل تیل کے نرخ مقرر کیے جانے پر امریکی صدر ناراض ہو سکتے ہیں تو سعودی حکام پابندیوں کے بعد اسے 100؍ یا پھر 200؍ ڈالر تک بھی لیجانے جیسے اقدام کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close