امریکا شام کے حوالے سے وعدوں کو پورا کرے: صدر اردوان
استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکا شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں آل پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا سے شامی علاقے منبج میں ڈیرے جمانے کا موقع فراہم کی جانے والے دہشت گرد تنظیم کو علاقے سے نکال باہر کرنے کے وعدے کی پاسداری کرنے کی اپیل میں کہا کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرے تو ترکی بھی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔
صدر اردوان نے ترکی اور امریکا کے مابین 4 جون 2018 کو طے پانے و الے معاہدے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منبج کے لیے روڈ میپ 90 دنوں پر محیط تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔