دنیا
واشنگٹن سے سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان فرار ہوگئے
واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے ہولناک واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔
امریکی اخباروں نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور واشنگٹن ایگزماینر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خالد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے بھائی ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اب واپس واشنگثن نہیں آئیں گے لیکن بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی سفیر کے واشنگٹن واپس جانے کے قوی امکان موجود ہیں۔