سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں، امریکی سینیٹر
واشنگٹن: امریکی سینیٹر گراہم نے سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
امریکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد سعودی عرب کی بدنامی اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں، اسے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔ امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر گراہم نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں محمد بن سلمان کو علم ہے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔
گراہم نے کہا کہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مدافع تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب نے مجھ سے سوء استفادہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ استنبول میں سعودی عرب کے صحافی کے بہیمانہ قتل میں سعودی قونصل خانہ کے اہلکار شامل ہیں جنھوں نے جمال خاشقجی کا قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا ہے۔