دنیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں

دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی سطح کے مذاکرات میں مدد کرنے کیلئے تیارہیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ امریکا کا ہمیشہ یہ مؤ قف رہاہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی بہتر تعلقات کے ذریعے دونوں ملکوں اورمجموعی طورہ خطے کو مستحکم کریں۔دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات چاہتے ہیں اور امریکا دونوں ملکوں کے درمیان ہرسطح پر مذاکرات میں مدد کیلئے تیارہے۔

ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور بنگلورمیں آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔اور جمہوری ملک میں عوام کو پرامن مظاہروں کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close