دنیا

تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

نائیجیریا کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے جنگل میں موجود بوکو حرام کے مرکز پر بمباری کی، بمباری کے نتیجے میں بوکو حرام کا سربراہ ابوبکر شیکاؤ مارا گیا۔

فضائیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اہم لیڈروں سمیت تین سو کارندے مارے گئے، اُن میں ابوبکر مبئی، ملام نہحو اور ملام حمان شامل ہیں جب کہ کئی دیگر جنگجو زخمی بھی ہوئے، فضائیہ نے کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی، بوکو حرام کی طرف سے فوری طور پر سرکاری دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نائیجریا کی جانب سے ابوبکر شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعوے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اُن دعوؤں پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close